گندم کی منظور شدہ اقسام کاشت کی جائیں ، محکمہ زراعت پنجاب

اتوار 19 اکتوبر 2014 14:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب نے بارانی علاقوں کے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم کی منظور شدہ اقسام کاشت کریں۔ بارانی علاقوں کیلئے محکمہ زراعت کی طرف سے گندم کی منظور شدہ اقسام چکوال 50، این اے آر سی 2009، بارس 2009، دھرابی 2011 اور پاکستان 2013 ہیں۔

(جاری ہے)

بارانی علاقوں کے لئے چکوال 50 کی کاشت کا وقت 15 اکتوبر تا 15 نومبر جبکہ این اے آر سی 2009، بارس 2009، دھرابی 2011 اور پاکستان 2013 کی کاشت کا وقت 20 اکتوبر تا 15 نومبر ہے۔ کاشتکار گندم کی کاشت کیلئے 85 فیصد سے زیادہ شرح اُگاوٴ والا 50 کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔ بیج کی شرح اُگاوٴ کم ہونے کی صورت میں بیج کی فی ایکڑ مقدار میں اضافہ ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :