ایئر بس کے مسافر جہاز کے ساتھ اڑتے انسان دیکھ کر حیران رہ گئے

اتوار 19 اکتوبر 2014 15:50

ایئر بس کے مسافر جہاز کے ساتھ اڑتے انسان دیکھ کر حیران رہ گئے

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء)ایئر بس کے مسافر 3500 فٹ کی بلندی پر اپنے ساتھ اڑنے والے شخص کو دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایئر بس۔

(جاری ہے)

320 کے پائلٹس اس وقت ششدر رہ گئے جب ایک فلائنگ مین ان کے جہاز کے پاس سے گزر گیا، وہ کافی دیر تک اندازہ نہ کر سکے کہ وہ کیا چیز تھی۔ جب طیارہ انگلینڈ کے مانچسٹر ایئر پورٹ پر اترا تو یہ اڑنے والا آدمی اس جہاز سے 100 میٹر کی دوری پر اڑتا رہا۔ حیران کن بات یہ رہی کہ اس اڑنے والے آدمی کو ریڈار پر بھی دیکھا نہ جا سکا۔ اتفاق سے اسکے بارے میں کوئی شواہد نہ مل سکے اور حکام اس کی تحقیق کرنے سے عاجز آ گئے۔