بھارتی حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 37 پیسے فی لیٹرکمی کا اعلان

اتوار 19 اکتوبر 2014 16:26

بھارتی حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 37 پیسے فی لیٹرکمی کا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء)بھارت میں مودی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی حکومت کے وزیر خزانہ ارون جیٹلے نے میڈیا کو بتایا کہ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے سے ڈیزل کی موجودہ قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 37 پیسے کمی آئے گی۔