موجودہ دھاندلی زدہ حکمرانوں کو جمہوریت بچانے کیلئے اپنے اقتدار کی قربانی دینا ہوگی‘ محمد جمیل

اتوار 19 اکتوبر 2014 16:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے نئے عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں اور موجودہ دھاندلی زدہ حکمرانوں کو جمہوریت بچانے کیلئے اپنے اقتدار کی قربانی دینا ہوگی،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے جلسہ میں اچھا خطا ب کیا مگراپنے پارٹی کارکنان کی خواہشات اور جذبات کو سمجھنے کی قطعی کوشش نہیں کی جو مسلم لیگ(ن) کو سرخ جھنڈی دکھا ئے جانے کی توقع کررہے تھے، اگرچہ شریف برادران کو جنرل ضیا الحق کی پیداوار بھی کہا گیامگر اسکے باوجود مسلم لیگ(ن) سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پرانے اور مخلص کارکنان یہ توقع بھی کررہے تھے کہ بلاول بھٹو زرداری ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمہ کیلئے نئے عام انتخابات کا باقاعدہ مطالبہ بھی کردینگے مگر ایسا نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے ملک میں بحالی جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں مگر موجودہ قیادت کی اقتدار دوست پالیسیوں سے پارٹی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔محمد جمیل نے مزید کہا شریف برادران جتنے چاہیں جتن کرلیں انہیں ا یوان اقتدار خالی کرنا پڑیگااور آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے مابین ہی مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :