شہباز شریف کے بعد عمران خان کے سندھ کے دوست سیاسی خاندانوں سے رابطے
اتوار 19 اکتوبر 2014 17:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے سندھ میں مسلم لیگ ن کے دوست سیاسی خاندانوں سے روابط بہتر بنانے کی خبر منظر عام پر آتے ہی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے بھی سندھ کے سیاسی خاندانوں سے رابطوں کا خود آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان نے ممتاز علی بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور براہ راست انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی۔
اس سے قبل مخدوم شاہ، محمود قریشی سردار ممتاز علی بھٹو سے رابطے میں تھے لیکن انہیں تحریک انصاف میں شامل کروانے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ سردار ممتاز بھٹو کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہفتہ کو عمران خان نے سردار ممتاز بھٹو کو ٹیلی فون کیا۔(جاری ہے)
امن کا اموال دریافت کیا اور انہیں اپنا بزرگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپکی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت ہمارے لئے برکت کا باعث ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ ممتاز بھٹو کی جانب سے پیشکش سو فیصد قبول نہیں کی گئی تاہم انکی جانب سے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنےکا عندیہ دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ سے معروف سیاسی رہنماﺅں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے اور نہ صرف ممتاز بھٹو بلکہ سندھ کے دیگر ممتاز سیاسی خاندانوں سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.