این بی پی کی وفاقی حکومت کو وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے منظور شدہ قرضوں کی فراہمی میں تاخیر کی وضاحت پیش، پانچ ہزار نوجوانوں کو 30اکتوبر تک قرضہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ،قرضے کی فراہمی ہدف کے مطابق نہ ہونے پر چیئرپرسن یوتھ لون اسکیم مریم نواز کا ناپسندیدگی کا اظہار
اتوار 19 اکتوبر 2014 19:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) نیشنل بنک آف پاکستان(این بی پی) نے وفاقی حکومت کو وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے منظور شدہ قرضوں کی فراہمی میں تاخیر کی وضاحت پیش کرتے ہوئے پانچ ہزار نوجوانوں کو 30اکتوبر تک قرضہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ قرضے کی فراہمی ہدف کے مطابق نہ ہونے پر چیئرپرسن یوتھ لون اسکیم مریم نواز نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
ایک سنیئر حکومتی عہدیدارنے "آن لائن "سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوانوں کیلئے وزیر اعظم کی قرضہ اسکیم کے تحت اب تک دو قرعہ اندازیوں کے زریعے تقریبا دس ہزار نوجوانوں کیلئے قرضوں کی منظوری دی جاچکی ہے جس میں لگ بھگ پانچ ہزار کو قرضے کی فراہمی کی مد میں دو ارب ساٹھ کروڑ روپے فراہم کئے جاچکے ہیں جبکہ قریبا اتنی ہی رقم باقی ماندہ پانچ ہزار کو رواں ماہ کے اختتام تک قرضے کی مد میں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.