Live Updates

سندھ کی تقسیم اور کالاباغ ڈیم کی تعمیر سمیت ہم تمام سندھ دشمن منصوبوں کے مخالف ہیں ، تحریک انصاف سندھ ، عمران خان 21 نومبر کو لاڑکانہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے،سندھ کے عوام کو درپیش مسائل پر آواز اٹھائیں گے،پارٹی رہنماؤں کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 19 اکتوبر 2014 20:24

سندھ کی تقسیم اور کالاباغ ڈیم کی تعمیر سمیت ہم تمام سندھ دشمن منصوبوں ..

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر نادراکمل لغاری، جنرل سیکریٹری ایم پی اے حفیظ الدین نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم اور کالاباغ ڈیم کی تعمیر سمیت ہم تمام سندھ دشمن منصوبوں کے مخالف ہیں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان 21 نومبر کو لاڑکانہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے اور سندھ کے عوام کو درپیش مسائل پر آواز اٹھائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ٹنڈوآدم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے سندھ متحد ہے اور متحد ہی رہے گا کراچی ملک کا معاشی حب ہے جس میں سب کو مل جل کر رہنا چاہیے کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سندھ سرکار کے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو جلسے میں لایا گیا اب معاملہ نعروں سے حل نہیں ہوگا، ضلع سانگھڑ میں خصوصاً ٹنڈوآدم ہر قسم کی معدنی دولت ووسائل سے مالا مال ہے اس ضلع میں نکلنے والا تیل وگیس ملک کی معیشت کے استحکام میں بڑا کردار ادا کررہا ہے مگر ماضی میں سندھ کا پیرس کہلانا والا شہر ٹنڈوآدم اور پوراضلع سانگھڑ موئن جووڑو سے بری صورتحال سے دوچار ہے صحت وصفائی،علاج ومعالجہ، پینے کے صاف پانی سمیت کوئی سہولت میسر نہیں ہے اتنے بڑے علاقے میں کوئی یونیورسٹی اور میڈیکل کالج نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں ٹیل کے آبادگاروں کی کوزعی زمینیں پانی نہ ملنے کے باعث بنجر ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام عمران خان کے منتظر ہے اورتبدیلی چاہتے ہیں ہم ملک سے پولیس اور پٹواری کلچر کو تبدیل کرینگے اس موقع پر نثار احمد خان، خادم حسین جمالی، میر عتیق تالپور، مشتاق جونیجو، میر احسان تالپور، بلال خان اور ثاقب شیخ بھی موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات