پیپلز پارٹی کے جلسے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں اُڑا دیں ہیں،نصیب چند
پیر 20 اکتوبر 2014 15:21
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 20اکتوبر 2014ء) پیپلز پارٹی کے جلسے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں اُڑا دیں ہیں،بلاول بھٹو زرداری کی تقریر تلخ حقائق کی حامل تھی،لاکھوں کے اجتماع نے ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،خیبر پختونخواہ کے جیالے کل بھی بھٹو کے ساتھ تھے آج بھی بلاول کے سپاہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی کے صوبائی صدر نصیب چند نے اخباری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارہ اکتوبر کا مزار قائد پر پیپلز پارٹی کا جلسہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ تھا جس میں دس لاکھ سے زائد جیالوں نے شرکت کر کے بھٹو خاندان کے ساتھ عقیدت،والہانہ محبت اور نظریاتی وابستگی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پی وائی او،پی ایس ایف،پی پی پی مینارٹیز نے اس جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات کام کیا۔(جاری ہے)
جس پر ان تنظیموں کے کارکن اور جیالے مبارکباد اور اخراج تحسین کے مستحق ہیں۔
نصیب چند نے کہا کہ جمہوریت سے ہی ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی وابسطہ ہے اور پیپلز پارٹی نے جانوں کے نزرانے دیکر جمہوریت کی شمع کو روشن رکھا ہے۔پیپلز پارٹی مینارٹیز کے صوبائی صدر نصیب چند نے اپنے اخباری بیان میں مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نئی نسل کے نمائیندے ہیں اور وہ قوم کو مہنگائی،بد امنی،بے روز گاری،صحت اور تعلیم کے مسائل سے نجات دلانے کا عزم اور ویذن رکھتے ہیں وہی ملک کے ائیندہ وزیر اعظم ہونگے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ کی اقلیتیں پیپلز پارٹی کے ساتھ دل و جان سے کھڑی ہیں اور وہ بلاول بھٹو زرداری کو نجات دہندہ سمجھتی ہیں۔اور ان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کر تی ہیں انہوں نے کہا کہ انگلی کٹوا کر شہداء میں نام درج کرانے کا دور گزر چکا۔سیاسی قائدین نعروں کی بجائے جمہوریت کے تسلسل کے لیے ذمہ درانہ رویہ اپنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.