ایمانداری کا صلہ ،بھارتی تاجرنے ملازمین میں کاریں ، زیورات اور مکانات بانٹ دیئے

منگل 21 اکتوبر 2014 12:59

ایمانداری کا صلہ ،بھارتی تاجرنے ملازمین میں کاریں ، زیورات اور مکانات ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) بھارت کی ریاست گجرات میں ہیروں کے ایک تاجر نے ایمانداری سے کام کرنے پر دیوالی کے موقع پر اپنے ملازمین کو غیر معمولی تحائف سے نواز کر فراخدلی کا نیا ریکارڈ قائم کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں ہیروں کے گڑھ ست میں ہیروں کی کمپنی کے مالک ساوجی ڈھولکیا گزشتہ تین سال سے اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو فراخدلی سے نواز رہے ہیں لیکن اِس مرتبہ دیوالی پر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی تاجر نے اپنے ملازمین میں، 491 کاریں، ہیروں کے 525 زیورات اور 200 رہائشی اپارٹمنٹ، دیوالی کے تحفوں کے طور پر بانٹے ہیں۔تقریب سے خطاب میں ساوجی ڈھولکیاکاکہناتھاکہ اُن کی کمپنی کا منافع ملازمین سے ہے ، وہ خوش ہوں گے توکمپنی کی ترقی ہوگی اور ا±س ترقی کے منافعے کا لطف آپ ملازموں کو بھی اٹھانا چاہیے۔ بی بی سی کے مطابق زیورات حاصل کرنیوالے ملازم نریش میانی نے بتایا کہ گذشتہ برس انھیں اچھی کارکردگی کی بنا پر گاڑی دی گئی تھی،’ماضی میں جن لوگوں کو گھر دیے گئے تھے انھیں گاڑیاں یا زیورات ملے اور جنھیں زیوارات ملے تھے انھیں گاڑیاں اور گھر دیے گئے۔