پاکستانی نژاد برطانوی خاتون ہاؤس آف لارڈز کی رکن بن گئیں

منگل 21 اکتوبر 2014 13:37

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون ہاؤس آف لارڈز کی رکن بن گئیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء)پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نوشینہ مبارک نے ہاوس آف لارڈز کی رکنیت کا حلف اٹھالیامیاں چنوں سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نوشینہ مبارک پاکستان بریٹن ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ فورم کی سر براہ بھی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک برطانیہ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ فورم کا وفد آئندہ سال پاکستان کا دورہ بھی کرے گا۔ انھوں نے کہاکہ سب کی کوشش ہے کہ فلسطین کا مسئلہ جلد حل ہو۔