وزیر اعظم کا پولیو کے خاتمے کیلئے آرمی چیف ، وزرائے اعلیٰ کی خدمات لینے کا فیصلہ
منگل 21 اکتوبر 2014 14:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے پولیو کے خاتمے کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل اور وزرائے اعلیٰ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم 24 اکتوبر کو عالمی پولیو ڈے کے موقع پر اہم اعلانات کریں گے۔ وزیر اعظم نے ملک بھر میں انسداد پولیو کے لیے آرمی چیف اور وزرائے اعلیٰ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم اس حوالے سے آرمی چیف اور وزرائے اعلیٰ کو خط لکھیں گے۔(جاری ہے)
نیشنل پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس ایک سال بعد بلانے کے بجائے ہر 3 ماہ بعد بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ، وزیر اعظم نے شورش زدہ علاقوں میں پولیو کے خاتمے کے لیے کابینہ کی خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خصوصی کمیٹی وزیر داخلہ ، وزیر دفاع اور وزیر قومی صحت پر مشتمل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ایک اور بین الوزارتی اعلیٰ سطحی رابطہ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ کمیٹی وزیر قومی صحت کی سربراہی میں پولیو پروگرام کے لیے وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ وزیر اعظم نے موثر پولیو مہم کے لیے احتساب کا عمل شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، پولیو مہم کے لیے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.