16خواتین سے تعلقات رکھنے والے مرد کو فیس بک نے پکڑوا دیا

منگل 21 اکتوبر 2014 15:34

16خواتین سے تعلقات رکھنے والے مرد کو فیس بک نے پکڑوا دیا

یورپی ملک آسٹریا میں افریقی ملک گیمبیا سے تعلق رکھنے والے ایک کالے نے بیک وقت 16 گوریوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔جبکہ ان میں سے ہر ایک یہی سمجھتی رہی کہ وہ محض اسی کا محبوب ہے۔سونکو نیجان نامی 28 سالہ کالے میں بظاہر تو کوئی ایسی وجہ نظر نہین آئی کہ گوری لڑکیاں اس کی یوں دیوانی ہو جاتی ہیں لیکن کسی نامعلوم وجہ کی بناءپر جس نے بھی اس کے ساتھ کچھ وقت گزارا اس کی دیوانی ہو گئی۔

سونکو نے ان میں سے اکثر کو مختلف نائٹ کلبوں اور شراب خانوں میں اپنے جادو کا اسیر کیا۔

جب ان میں سے ایک سونجا مارکر نے فیس بک پر اسے ایک اور لڑکی کے خاوند کے طور پر دیکھا تو اس نے لڑکی سے سے رابطہ کر لیا۔دونوں نے حقیقت کھلنے پر پولیس کو شکایت کر دی۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ شخص اب تک چار خواتین سے شادی کر چکا ہے ،سات سے منگنی کر چکا ہے اور پانچ کے ساتھ دوستی چلا رہا ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی کچھ خواتین کو شکار بنا چکا ہے لیکن ان کے بارے میں ابھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس نے دھوکہ بازی سے سب کو ایک دوسرے سے بے خبر رکھا ہوا تھا اور اپنی محبوباو¿ں سے اکثر رقم اور زیورات وغیرہ ادھار لیتا رہتا تھا۔پولیس کے لیے کام کرنے والی ایک لڑکی کو پھنسانے کے چکر میں بالآخر یہ خود پولیس کے پاس پہنچ گیا اور اب اس کے خلاف مزید تحقیقات ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :