باجوڑ ایجنسی:پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور گاڑی پر بم حملہ، اہلکاروں سمیت تین زخمی
بدھ 22 اکتوبر 2014 11:40
باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) باجوڑ ایجنسی میں انسداد پولیو ٹیمیوں کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکاروں کی گاڑی پر ریموٹ کنڑول بم حملے میں دو لیویز اہلکاروں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔ دھماکہ سے گاڑی کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔ باجوڑ ایجنسی کے حکام کے مطابق دھماکہ بدھ کے روز صبح نو بجے تحصیل ماموند کے ایک دورافتادہ علاقہ ڈبر میں اس وقت ہوا جب لیویز اہلکار ایک پرائیوٹ گاڑی میں انسداد پولیو ٹیمیوں کی حفاظت کے لیے وہاں جا رہے تھے ۔ حکام کے مطابق گاڑی جب ڈبر کے ایک مقامی قبرستان کے قریب پہنچی تو نامعلوم افراد کی جانب سے سڑ ک کنارے نصب ریموٹ کنڑول بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار لیویز اہلکار اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے ۔
(جاری ہے)
دھماکہ سے پک اپ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ۔ دھماکہ کی آواز سنتے ہی مقامی لوگ اور امن کمیٹیوں کے رضاکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے ۔
انھوں نے امدادی کارروائی شروع کی ، زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار پہنچا دیا گیا ۔ ابھی تک کسی نے بم دھماکہ کی زمہ داری قبول نہیں کی۔ سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ کے حکام بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ انھوں نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے ۔ مقای لوگوں کے مطابق حکام نے متعدد افراد کو علاقائی ذمہ داری کے قانون کے تحت گرفتار کیا ہے۔ منگل کے روز کالعدم تحریک طالبان نے ایجنسی کے مختلف علاقوں میں ایک پمفلٹ تقسیم کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو نشانہ بنائیں گے ۔ پشتو زبان میں لکھی گی پمفلٹ میں عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ انسداد پولیو مہم کے اہلکاروں سے دور رہیں۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.