فرانس میں اسٹیج ڈرامہ دیکھنے آئی برقعہ پوش خاتون کو تھیٹر سے نکال دیا گیا

بدھ 22 اکتوبر 2014 14:25

فرانس میں اسٹیج ڈرامہ دیکھنے آئی برقعہ پوش خاتون کو تھیٹر سے نکال دیا ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) فرانس میں تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے کیدوارن حاضرین کو اس وقت عجیب و غریب صورت حال کا سامنا کرنا پڑ اجب ڈرامے کو روک کر ہال میں موجود برقعہ پوش خاتون کو باہر نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مشہورتھیٹر ہال میں ڈرامہ جاری تھا کہ اچانک پرفارمنس کرنے والے فنکاروں نے پرفارم کرنے سے انکار کردیا اور موقف اختیار کیا کہ جب تک ہال میں سب سے پہلی قطار میں بیٹھی برقعہ پوش خاتون کو نکال نہیں دیا جاتا وہ پرفارم نہیں کریں گے۔

تھیٹرانتظامیہ کے مطابق خاتون خلیجی ریاست سے سیروتفریح کی غرض سے فرانس آئیں اوروہ اس قانون سے لاعلم تھی جس میں پبلک مقامات پر برقعہ پہننے کی ممانعت ہے تاہم خاتون کو بتایا گیا کہ فرانس میں اس طرح کا پردہ کرنے پر پابندی ہے لہذا یا تو آپ نقاب اتاردیں یا پھر ہال سے باہر چلی جائیں۔دوسری جانب فرانسیسی حکومت کا کہنا تھا کہ نقاب پر پابندی کے قانون کے پبلک مقامات پر اطلاق سے متعلق عملدرآمد پر نظر ثانی کرکے رہنمائی کی جائے گی۔