بھارت: بنگلور میں تین سالہ طالبہ جنسی زیادتی کا شکار
بدھ 22 اکتوبر 2014 16:04
بنگلو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)جنوبی بھارت کے معروف شہر بنگلور کے ایک سکول میں کے جی (درج اطفال) میں پڑھنے والی ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔متاثرہ لڑکی کی عمر تین سال دس ماہ ہے اور یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے شمالی علاقے کے ایک سکول میں پیش آیا۔سکول سے واپس آنے کے بعد متاثر بچی نے اپنے والدین سے ’سکول کے انکل‘ کی وجہ سے ہونے والے درد کی شکایت کی۔
والدین نے جب بچی کے درد کی جگہ کو دیکھا تو اس کے جنسی اعضا کے ارد گرد نشانات دیکھے۔ اس کے بعد انھوں نے پولیس سے رجوع کیا اور شکایت درج کرائی۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ میڈیکل رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔پولیس کمشنر ایم این ریڈی نے بی بی سی کو بتایا: ’ہم نے سکول کے تمام ملازمین سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔(جاری ہے)
ہم سکول کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ریڈی نے مزید بتایا: ’بچوں کے خلاف جنسی جرائم سے متعلق قانون کی دفعہ چار اور چھ کے تحت ہم نے ریپ کا مقدمہ درج کیا ہے۔تین ماہ پہلے بنگلور ہی میں ایک دوسرے سکول میں چھ سال کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا تھا اور لوگوں نے اس کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا تھا۔اس کے بعد پولیس نے سکولوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی تھیں۔دو سال قبل دہلی میں ایک چلتی بس میں گینگ ریپ کے واقعے پر بھارت میں جنسی تشدد اور ریپ کے واقعات کے خلاف ملک گیر پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے اور اس کے تعلق سے قانون سخت کیے گئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.