خواتین ڈرائیونگ پر پابندی کے خلاف احتجاج سے باز رہیں، سعودی حکومت کاانتباہ

جمعہ 24 اکتوبر 2014 12:37

خواتین ڈرائیونگ پر پابندی کے خلاف احتجاج سے باز رہیں، سعودی حکومت کاانتباہ

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) سعودی عرب کی حکومت نے خواتین کی ڈرائیونگ پر لگائی گئی پابندی کے خلاف احتجاج کا حصہ بننے والی خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف ملکی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ کا بیان اس خبر کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ خواتین گزشتہ سال 26 اکتوبر کو احتجاج کرنے والی خواتین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر اس سال بھی احتجاج کا ارادہ رکھتی ہیں، وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی ہے اور جو بھی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :