چین میں دنیا کا پہلاشیشے سے بنا ہوا خطرناک پل بنا دیا گیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:13

چین میں دنیا کا پہلاشیشے سے بنا ہوا خطرناک پل بنا دیا گیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء) چین نے ہر شعبے کی طرح تعمیرات کے شعبے میں بھی ایک بار پھر میدان مار لیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی چین کے پہاڑی سلسلے میں موجود ایک وادی کے اوپر سے گزرنے کیلئے شیشے کا راستہ یا پل بنایا گیا ہے جو کافی خطرناک ہے۔ پل اتنی بلندی پر تعمیر کیا گیا ہے کہ نیچے وادی سے دیکھنے پر یہ کسی بادل کی طرح نظر آتا ہے۔ ایڈونچر پسند لوگ اس پل کے فرش پر لیٹ کر تصویریں کھینچتے ہیں تاہم کمزور دل حضرات تو ڈر کے مارے بیہوش ہو جاتے ہیں۔یاد رہے کہ یہ دنیا میں اس نوعیت کا پہلا پل ہے جو مکمل طور پر شیشے سے بناہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :