نشاط ضیاء قادری کا ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے دیوالی پر ہندو بستی اور مندورہ کا دورہ
جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء )حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا دیوالی کے موقع پر ہندو عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں قائم ہندو بستیوں اور مندروں کا دورہ کرکے ہندو معززین اور عوام سے ملاقات کی اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کی جانب سے انہیں دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ ایم کیو ایم ملک میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے اقلیتی عوام کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہر خوشی اور غم میں اپنے اقلیتی عوام کے ساتھ ہے اس موقع پر اقلیتی عوام اور معززین نے دیوالی پر بلدیاتی سہولیات اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے اقدامات پر حق پرست قیادت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر معززین و عوام سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہ اقلیتی بستیوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر اپنے اقلیتی عوام کو علاقائی مسائل کے حوالے سے درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں گے اس موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ اقلیتی بستیوں میں صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات سمیت فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے نشاط ضیاء قادری نے اقلیتی عوام کو یقین دلا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے حق پرست قیادت بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب عوامی خدمت کے لئے مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ اقلیتی بستیوں میں سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائیگا۔
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.