میٹر ک بورڈ کراچی، نویں جماعت ریگولر و پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن نے نویں جماعت جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے پچھلے سال کے مقابلے میں جلد نتائج کے اعلان کرنے پرعملہ کو اعلیٰ کارکردگی پر مبارک باد پیش کی اور کہا یہ عملہ کی شب و روز محنت کا ثمر ہے انشا اللہ جلد ہی سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان متوقع ہے۔

ناظم امتحانات نعمان احسن نے نویں جماعت ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2014کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق جماعت نہم جنرل گروپ ریگولر میں 18200طلباء شریک ہوئے جس میں سے 10032 پانچ پرچوں میں ، 3736چار پرچوں میں ،1996تین پرچوں میں، 992د و پرچوں میں اور 511ایک پرچہ میں کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

ان امتحانات میں 5پرچوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 57.43فیصد ، 4پرچوں میں 21.39، 3پرچوں میں 11.43، 2پرچوں میں 5.68، اورایک پرچہ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 2.93فیصد رہا۔

نویں جماعت پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ناظم امتحانات نعمان احسن نے بتایا کہ 7059نے رجسٹرڈ ہوئے۔ جبکہ 6425شریک ہوئے ۔ جس میں سے 3091امیدوا ر پانچ پرچوں میں، 1591چار پرچوں میں، 832تین پرچوں میں ، 438دو پرچوں میں اور 298امیدوار ایک پرچہ میں کامیاب قرار پائے ۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل گروپ پرائیویٹ کے امتحانات میں پانچ پرچوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا تناسب 48.11فیصد، چار پرچوں میں 24.82، تین پرچوں میں 12.95فیصد ، دو پرچوں میں 6.82فیصداور ایک پرچہ میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو تناسب 4.64فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :