دبئی ٹیسٹ، آسٹریلیا کی ٹیم 303 رنز بنا کر آؤٹ
جمعہ 24 اکتوبر 2014 18:26
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر۔2014ء) دبئی ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 303 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔دبئی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستانی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث آسٹریلیا کی پوری ٹیم 303 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ہے۔ آج آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بلے بازوں ڈیوڈ وارنر اور کرس راجرز نے 113 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی اور سکور 128 تک پہنچا دیا۔
فاسٹ بائولر راحت علی نے راجرز کو بولڈ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی۔ کرس راجرز نے 38 رنز بنائے۔ اس کے بعد آنے والے بلے باز ایلکس ڈولن زیادہ پُراعتماد نہ دکھائی دیے اور صرف 5 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک صرف 2 رنز بنا سکے اور ذوالفقار بابر کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔(جاری ہے)
22 رنز کے انفرادی سکور پر یاسر شاہ نے ستھ کو آئوٹ کیا۔
یاسر شاہ کا اگلا شکار سنچری بنانے والے ڈیوڈ وارنر بنے۔ ہیڈن کو عمران خان نے 22 رنز پر بولڈ کیا۔ مارش 27 رنز پر ذوالفقار بابر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ مچل جانسن کو 37 کے سکور پر راحت علی نے آئوٹ کیا۔ او کیف صرف 6 رنز بنا سکے جبکہ پی ایم سڈل کوئی سکور نہ کر سکے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3، راحت علی اور ذوالفقار بابر نے 2، 2 جبکہ محمد حفیظ اور عمران خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.