بورڈ آف انٹرمیڈیٹ حکومت بلوچستان کا اعلامیہ

جمعہ 24 اکتوبر 2014 18:56

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے ضمنی امتحانات 2014ء میں فیل ہونے والے امیدواروں کے سالانہ امتحانات 18فروری 2105ء کو منعقد ہوں گے جس کے مطابق امتحانی فیس وفارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20نومبر 2014ء مقرر کی گئی ہے، جبکہ 100روپے لیٹ فیس کے ہمراہ 2دسمبر2014ء، دوگنا فیس کے ہمراہ 11دسمبر 2014ء اور تین گنا فیس کے ساتھ 23دسمبر 2014ء تک امتحانی فیس جمع کرائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سائنس گروپ کی 1550روپے اور آرٹس گروپ کی 1500روپے امتحانی فیس مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ ایک مضمون میں فیل امیدوار کی امتحانی فیس مقرر کردی فیس سے نصف ہوگی اور تین گنا فیس بمعہ 50روپے یومیہ کے حساب سے 23دسمبر 2014تک امتحانی فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ جبکہ 6جنوری 2015ء کے بعد کوئی فارم جمع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :