حکومت عبدا القادر ملا اور پرو فیسر غلام اعظم کو شہید پاکستان کا خطاب دے، سراج الحق
جمعہ 24 اکتوبر 2014 19:59
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین نے کربلا میں امت کو پیغام دیا تھا کہ مسلمان سر دے دیتا ہے مگرظالم کے سامنے سرجھکاتا نہیں ، پروفیسر غلام اعظم اور عبدالقادر ملا نے نواسہ رسول ﷺ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ظالم وجابر حاکم کے سامنے سر جھکانے کی بجائے شہادت قبول کرلی ، حکومت عبدا القادر ملا اور پرو فیسر غلام اعظم کو شہید پاکستان کا خطاب دے، بنگلہ دیش حکومت نے پروفیسر غلام اعظم اور عبدالقادر ملاکوپاکستان کی محبت کے جرم میں سزائیں دی ،دونوں رہنماؤں کی اسلام اور پاکستان سے محبت کوئی ڈھکی چھپی نہیں تھی ،افسوس کہ پاکستان کے اندھے بہرے اور گونگے حکمرانوں کو جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی قربانیاں نظر نہیں آتیں،پاکستان ایک نظریے اور فلسفے کانام تھا جو دنیا میں اسلامی نظام کے غلبہ کیلئے معرض وجود میں آیاتھا مگر حکمرانوں نے اسلام دشمن استعماری قوتوں کے اشارے پر قوم کو اس کی حقیقی منزل سے دور رکھا ،جماعت اسلامی نومبر میں اسی تحریک پاکستان کو دوبارہ اٹھائے گی جس کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیں اور اپنا سب کچھ پاکستان کیلئے چھوڑ کر ہجرت کی،نومبر میں مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ملک بھر سے لاکھوں عوام جمع ہوکر پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کا نعرہ بلند کریں گے اورعہدکریں گے کہ پاکستان کو اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانے کیلئے وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.