کراچی،انٹربینک میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ ڈٹ گیا
جمعہ 24 اکتوبر 2014 21:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) انٹربینک میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ ڈٹ گیا لیکن اوپن مارکیٹ میں روپیہ ڈالر کے مقابلے اپنی قدرگنوابیٹھا اور ڈالر ایک بار پھر103روپے سے تجاوزکرگیا۔
(جاری ہے)
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کوانٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید102.95روپے اورقیمت فروخت103.05روپے پربرقراررہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر15پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 102.75روپے سے بڑھ کر102.90روپے اورقیمت فروخت 102.95روپے سے بڑھ کر103.10روپے ہوگئی،فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کوروپے کے مقابلے یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں بالترتیب 50,25پیسے کااضافہ ہواجس سے یوروکی قیمت خرید 130روپے سے بڑھ کر130.25روپے اور قیمت فروخت130.25روپے سے بڑھ کر130.50روپے ہوگئی اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید164.50روپے سے بڑھ کر165روپے اور قیمت فروخت164.75روپے سے بڑھ کر165.25روپے پرجاپہنچی۔
فاریکس رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ گذشتہ روزروپے کی نسبت یواے ای درہم کی قدرمیں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث یواے ای درہم کی قیمت فروخت28.15روپے سے بڑھ کر28.25روپے اور10پیسے کے اضافے سے سعودی ریال کی قیمت فروخت27.40روپے سے بڑھ کر27.50روپے ہوگئی۔#مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.