بارسلونا فٹبال کلب کی تاریخ کا اہم ترین میچ
جمعہ 24 اکتوبر 2014 21:27
ریال میڈرڈ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء ) بارسلونا گذشتہ سیزن کے بعد تعمیرِ نو کے مرحلے میں ہے جبکہ چیمپیئنز لیگ کی فاتح ٹیم ریئل میڈرڈ اپنے ہوم گراوٴنڈ میں کامیابی کے ساتھ مہم شروع کرنا چاہتی ہے فٹبال کلب کی تاریخ میں آج 25 اکتوبر کو ریئل میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان اہم ترین میچ کھیلا جائے گا۔اس میچ میں فٹبال کی دنیا کے دو بہترین کھلاڑی حصہ لیں گے۔
اس میچ کی ایک خاص بات اور بھی ہے کہ اس میں فٹبال کے عالمی کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کے علاوہ تاریخ کے پانچ میں سے چار مہنگے ترین کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ میچ اپنے عہد کے متازع ترین کھلاڑی کا بھی پہلا میچ بھی ہو گا۔اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں کو چیلنجوں کا بھی سامنا ہے۔(جاری ہے)
بارسلونا گذشتہ سیزن کے بعد تعمیرِ نو کے مرحلے میں ہے جبکہ چیمپیئنز لیگ کی فاتح ٹیم ریئل میڈرڈ اپنے ہوم گراوٴنڈ میں کامیابی کے ساتھ مہم شروع کرنا چاہتی ہے۔
اس میچ کی سب سے زیادہ سحر انگ آزی یوروگوائے کے مشہور کھلاڑی لوئس سواریز کی شمولیت ہے۔خیال رہے کہ لوئس سواریز نے برازیل میں کھیلے جانے والے فٹبال کے عالمی کپ کے ایک میچ کے دوران اطالوی کھلاڑی جیورجیو چیلینی کو کاٹ کھایا تھا جس کے بعد فیفا نے ان پر نو بین الاقوامی میچوں کی پابندی عائد کی تھی۔اس میچ میں ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے شہرہ آفاق کھلاڑی لیونل میسی اور برازیل کے سٹار کھلاڑی نیمار بھی حصہ لیں گے۔فوربز میگزین کے تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق ریئل میڈرڈ دو ارب دس کروڑ پاوٴنڈ اور بارسلونا دو ارب کروڑ پاوٴنڈ مالیت کے اثاثوں کے ساتھ فٹبال کی دنیا کے مہنگے ترین کلب ہیں۔اس میچ میں حصہ لینے والے کھلاڑی رونالڈو کے فیس بک پر دس کروڑ جبکہ میسی کے سات کروڑ فالورز ہیں۔ اس فہرست میں انگلینڈ کے وائین رونی تیسرے نمبر پر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.