ایبولا سے شفایاب ہونے والی نرس کی صدر اوباما سے ملاقات
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 11:52
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) امریکی نرس جو لائبیریا میں ایبولا کے مریض کی دیکھ بھال کے دوران بیماری کا شکار ہوئی ، شفایاب ہونے کے بعد ہسپتال سے رخصت کیا گیا ہے۔ آج اس کی صدر براک اوباما سے ملاقات ہوئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز وائٹ ہاوس آمد پر ، صدر اوباما نے نینا فام کو گلے لگایا۔
(جاری ہے)
نرس کو کچھ ہی دیر قبل واشنگٹن سے کچھ ہی فاصلے پر واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کے ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان ، جوش ارنیسٹ نے بتایا کہ صدر کو قطعاً کوئی پریشانی نہیں تھی کہ فام کو گلے لگانا کسی خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ فام ، ڈیلس کے ایک ہسپتال میں نرس کے فرائض انجام دیتی ہیں۔ وہ پہلی مریضہ تھیں جن کا ایبولا کے مرض کی تشخیص کے بعد علاج کیا گیا۔ اِس سے قبل ، جمعے ہی کے روز انھوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اپنی صحت یابی پر وہ مشکور ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.