ڈیرہ مرادجمالی ،پولیس کا جرائم پیشہ افراد ،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن ،پانچ ملزمان گرفتار

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:50

تمبو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) ڈیرہ مرادجمالی پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اور ڈی پی او نصیرآباد کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ نے ایس ایچ او اور پولیس کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پانچ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزمان پولیس کو قتل ڈکیتی چوری اور جھگڑے کے واقعات میں مطلوب تھے جن سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :