تمبو، دہشتگردی بدامنی اور گھمبیر مسائل صوبائی حکومت کو ورثے میں ملے ہیں ،سردار کمال خان بنگلزئی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:51

تمبو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور قومی اسمبلی میں نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ دہشتگردی بدامنی اور گھمبیر مسائل صوبائی حکومت کو ورثے میں ملے ہیں جن پر قابو پانے اور صوبے کے اندر پائیدار اور مثالی امن کے قیام کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے بلوچستان کے عوام کو امن ترقی اور خوشحالی فراہم کریں گے صوبے میں قیام امن کیلئے تمام قوتوں کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے صحبت پور میں ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای عبدالرزاق بنگلزئی ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار بنگلزئی واہلیان بنگلزئی صحبت پور کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار کمال خان بنگلزئی نے کہاکہ مئی 2013کے عام انتخابات میں بلوچستان کے عوام نے نیشنل پارٹی ک ی عوام دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے مینڈیٹ دیا اور ہمارے امیدواروں کو کامیاب کیا نیشنل پارٹی جب اقتدار میں آئی تو گھمبیر مسائل دہشتگردی اور بدامنی ہمیں ورثے میں ملی صوبائی حکومت امن وامان کے قیام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے حکومت نے تمام محکموں اور شعبوں میں کرپشن کے تدارک اور ترقی فنڈز کی بہتر اور عوامی فلاح وبہود پر خرچ کرنے کو یقینی بنایا اور ہم دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ حکومت کی موثر حکمت عملی کے نتیجے میں کافی مسائل پر قابو پالیا گیا ہے ۔