کراچی، منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر کارپیٹنگ کا آغاز

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے جاری بلدیاتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ،امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری تجاوزات اور دیواروں سے وال چاکنگ کے خاتمے کے بعد امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں کی استرکاری اور تعمیر و مرمت کا کام شروع کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں عشرہ محرم کے حوالے سے انتظامات کے معائنے کے لئے شاہ فیصل کالونی کا دورہ اس موقع پر انہوں نے جلوسوں کے روٹس پر جاری روڈ کارپیٹنگ کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عشرہ محرم کے دوران منتظمین سے مکمل رابطہ رکھا جائے اورباہمی مشاورت کے ساتھ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بروقت انتظامات کئے جائیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے دورے کے موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کراچی کے صدر بدر ترمذی اور دیگر منتظمین سے عشرہ محرم کے حوالے سے علاقائی انتظامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی خصوصی ہدایت پر حق پرست قیادت عزداران حسین  کو محرم کے موقع پر تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے جدو جہد میں مصروف ہے انشا اللہ قائد تحریک کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے محرم کے موقع پر تمام تر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ فرقہ ورانہ ہم آہنگی اتحاد وبھائی چارگی کو فروغ دیا جائے گا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ عشرہ محرم کے دوران امام بارگاہوں سمیت تمام علاقوں میں بلا تعطل پینے کے پانی کی فراہمی اور امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر سیوریج سسٹم کو درست کیا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلع حدود میں قائم تمام امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر انتظامات ہنگامی بنیادوں پر جاری رکھے ہوئے ہے کہ جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات جاری ہیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے منتظمین کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے محکمہ سنیٹریشن ،انسداد تجاوزات اور الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ یکم محرم تا عشرہ محرم تک جلوسوں کے روٹس پر انتظامات کے ھوالے سے مکمل نگرانی رکھی جائے اور امام بارگاہوں اور مجالس گاہوں کے اطراف صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :