امریکی پیشکش مسترد، بھارت کا اسرائیلی میزائل خریدنے کا فیصلہ ،معاہدے کے تحت مودی حکومت اسرائیل سے 8,356 سپائیک میزائل اور 321 میزائل لانچر خریدے گی جن کی کل مالیت 32 ارب روپے ہوگی

اتوار 26 اکتوبر 2014 22:39

امریکی پیشکش مسترد، بھارت کا اسرائیلی میزائل خریدنے کا فیصلہ ،معاہدے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) بھارت نے امریکہ کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اربوں ڈالر کے ٹینک شکن میزائل اسرائیل سے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بھارتی سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت نے فوج کو جدید بنانے کے لیے کئی منصوبوں کی منظوری دی ہے جن میں اسرائیل کے ساتھ 13.1 ارب ڈالر کے میزائلوں کا سودا بھی شامل ہے۔

بھارتی وزارتِ دفاع کے ذرائع کے مطابق مذکورہ معاہدے کے تحت مودی حکومت اسرائیل سے 8,356 سپائیک میزائل اور 321 میزائل لانچر خریدے گی جن کی کل مالیت 32 ارب روپے ہوگی۔بھارتی حکومت کی کوشش ہے کہ اپنی فوج کی طاقت میں جلد از جلد اضافہ کیا جائے اور ان دفاعی منصوبوں پر تیزی سے عمل شروع کیا جائے جن پر عمل درآمد ایک عرصے سے رکا ہوا تھا.

متعلقہ عنوان :