پرائم منسٹر سکیم کے تحت پنجاب یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم شروع

پیر 27 اکتوبر 2014 18:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی سکیم کے تحت پنجاب یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کئے جا رہے ہیں۔ لیپ ٹاپ کی تقسیم کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ طارق مجید قریشی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر حکومت کی جانب سے طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے اقدام کو سراہا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء و طالبات میں 250 لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے جبکہ بروز سوموار بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :