پشاور، بینظیر ویمن یونیورسٹی میں رجسٹرار کی پوسٹ کیلئے مرد رجسٹرار تعینات کردیاگیا

پیر 27 اکتوبر 2014 19:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) بینظیر ویمن یونیورسٹی میں رجسٹرار کی پوسٹ کیلئے موذوں خاتون نہ ہونے کی بناء پر مرد رجسٹرار تعینات کردیاگیا جس نے گزشتہ روز اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ عرصے سے بینظیر ویمن یونیورسٹی پشاور میں رجسٹرار کا عہدہ خالی تھا جسے پر کرنے کیلئے متعدد بار اشتہارات شائع کی گئی تاہم اس اسامی کیلئے موذوں خاتون نہیں ملی جس کے باعث مجبوراً یونیورسٹی کی بہتر مفاد میں ملاکنڈ یونیورسٹی کے شیر بہادر کو بطور رجسٹرار تعینات کیا گیا۔وہ ملاکنڈ یونیورسٹی سے قبل قرطبہ یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج سمیت دیگر جامعات میں اس عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :