ڈیرہ اسماعیل خان،گھریلولڑائی جھگڑے کے بعدعلاقہ نواب کے رہائشی نوجوان نے اپنے گھرکوآگ لگادی

پیر 27 اکتوبر 2014 22:59

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء )گھریلولڑائی جھگڑے کے بعدعلاقہ نواب کے رہائشی نوجوان نے اپنے گھرکوآگ لگادی۔باپ نے بیٹے کیخلاف تھانہ گومل یونیورسٹی میں مقدمہ درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق علاقہ نواب میں رحمت شاہ نے دوپہرکے وقت اپنے گھرکوآگ لگادی۔

(جاری ہے)

آگ سے گھرکاایک کمرہ اوراس میں موجودسامان مکمل طورپرجل کرخاکسترہوگیا جبکہ دوسرے کمرے کوبھی نقصان پہنچا۔تھانہ گومل یونیورسٹی میں رحمت شاہ کے والدنذیراحمدمہمندنے اس واقعہ کی دعویداری 436-427PPCکے تحت اپنے بیٹے رحمت شاہ پرکی ہے اورکہاہے کہ چندروزقبل اس کی گھرمیں لڑائی ہوئی تھی جسکی وجہ سے اس نے یہ اقدام اٹھایاہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔