پی پی اور متحدہ اختلافات، وزیراعظم ثالث بننے کو تیار
منگل 28 اکتوبر 2014 17:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان اختلافات ختم کرنے کے لیے ثالثی کی پیش کش کردی ہے۔ ایک اہم سیاسی پیش رفت کے طور پر ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس کے دوران سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیوایم کے وفد میں فاروق ستار، نسرین جلیل، رشید گوڈیل اور خالد مقبول صدیقی شامل تھے، جب کہ وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق اور وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکریٹری ڈاکٹر آصف کرمانی ملاقات میں شریک ہوئے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ متحدہ کے رہنما فاروق ستار نے وزیراعظم کی پیشکش پر باہمی مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے۔
(جاری ہے)
ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کے سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں قائم مخلوط حکومتوں سے علیحدگی کا بھی اعلان کیا ہے جب کہ گزشتہ ہفتے یوم سیاہ میں منایا گیا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 'اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اور ہمیں ملک و قوم کی ترقی و بہتری کے مقاصد کو اپنے سامنے رکھنا چاہیے'۔
وزیراعظم نے کہا کہ 'ہمارا آئین تمام جمہوری طاقتوں کو مسائل پر بحث کرنے کے لیے گنجائش مہیا کرتا ہے'۔انھوں نے کہا کہ 'گزشتہ کچھ ماہ میں پاکستان میں پارلیمنٹ، جمہوریت اور قانون کی عملداری کا مثالی مظاہرہ کیا گیا اور اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں نے یک جہتی کا ثبوت دیا'۔
' اب سندھ کی سیاسی جماعتیں صوبے کی ترقی کی خاطر اکھٹی ہو جائیں'۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.