پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں ‘ بھارت
بدھ 29 اکتوبر 2014 14:34
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) بھارت نے کہا ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کو جو بھی مدد درکار ہو فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔بھارت کے وفاقی وزیر صحت ہرش وردھن نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ پاکستان میں ان تمام پروگراموں اور منصوبوں پر عمل کیا جا سکتا ہے جن کی بدولت بھارت کو پولیو سے نجات حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہے۔
مسٹر ہرش وردھن نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان اب بھی ان مٹھی بھر ملکوں میں شامل ہے جہاں سے پولیو کی بیماری ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ گذشتہ ہفتے پولیو کے عالمی دن کے موقعے پر بھی میں نے یہ پیش کش کی تھی اور ڈبلیو ایچ او کو بھی مطلع کیا تھا ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ جس طرح دوسرے ملکوں نے ہماری مدد کی تھی اسی طرح ہم بھی ان ملکوں کی مدد کریں جہاں یہ وائرس ابھی باقی ہے جن ملکوں میں پولیو کی بیماری اب بھی ایک بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے ان میں پاکستان کے علاوہ نائجیریا اور افغانستان بھی شامل ہیں اور ماہرین کے مطابق جب تک ان ملکوں سے پولیو کا وائرس پوری طرح ختم نہیں ہوتا، اس کے دوسرے ملکوں میں پھیلنے کا خطرہ قائم رہے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.