سپریم کورٹ نے انتخابات 2013 کو کالعدم قرار دینے سے متعلق دائر 3 درخواستیں خارج کر دیں
بدھ 29 اکتوبر 2014 15:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابات 2013 کو کالعدم قرار دینے سے متعلق دائر 3 درخواستیں خارج کر دی ہیں بدھ کو چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے عام انتخابات 2013 کو کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
سپریم کورٹ کے سابق جج شاہد صدیقی، سابق وفاقی وزیرمیاں زاہد سرفراز اور غزنوی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ عام انتخابات میں بڑے پیمانے پردھاندلی ہوئی اورعوام کے حق پرڈاکا ڈالا گیا اس لئے 11 مئی 2013 کو ہونے والے عام انتخابات کو کالعدم قراردیا جائے۔
عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار عدالت کے سامنے یہ بات ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ آئین کے آرٹیکل 225 کے ہوتے ہوئے یہ معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے یا نہیں۔عدالت کی جانب سے درخواست گزاروں کو کہا گیا کہ آرٹیکل 225 کے تحت الیکشن کے بعد مخالف امیدوار ہی انتخابی عذاداری کے ذریعے الیکشن ٹریبونل میں دھاندلی کو چیلنج کرسکتا ہے اگر کوئی دوسرا شخص انتخابات کو چیلنج کرنا چاہتا ہے توکووارنٹو کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کرسکتا ہے جس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ عدالت نے تینوں درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.