پارلیمنٹ ہاؤس کی برقی توانائی کی ضروریات کوشمسی نظام کے ماتحت لانے کے لیے حکومت پاکستان اور چین کے مابین مفاہمتی یاداشت کی تقریب
بدھ 29 اکتوبر 2014 22:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) پارلیمنٹ ہاؤس کی برقی توانائی کی ضروریات کوشمسی نظام کے ماتحت لانے کے لیے حکومت پاکستان اور چین کے مابین پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مفاہمتی یاداشت کی تقریب منعقد کی گئی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات محمد اسحاق ڈار ، پاکستان میں چین کے سفیر Mr. Sun Weidong سمیت ارکان پارلیمنٹ ، قومی اسمبلی و دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ جانا جاتا ہے کہ پاکستانی اور چینی قیادت کے درمیان دوستی سدا بہار اور آزمودہ ہے اور ہم پرعزم ہیں کہ دوستی کے اس عظیم رشتے کو مزید مستحکم بنایاجائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے تحت ایک میگا واٹ کی برقی توانائی حاصل کرنے کے لیے متعلقہ آلات کی تنصیب پاک -چین دوستی کا تسلسل ہے جس سے اس تعلق میں ایک نئے باب کااضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پارلیمنٹ چینی حکومت خصوصاً پاکستان میں چین کے سفیر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے معاونت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دنیا میں پہلی پارلیمنٹ ہوگی جو اپنی برقی توانائی کی ضروریات شمسی نظام کے تحت حاصل کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسے رول ماڈل بناتے ہوئے دیگر سرکاری عمارات شمسی توانائی سے مستفید ہونگیں۔ وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان توانائی ،مواصلات اور صنعتوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے چینی حکومت کی معاونت کرنے پر شکر گزار ہے۔ انہوں نے چینی حکومت کی جانب سے قدرتی آفات اور شورش پسندی کی بدولت عارضی طورپر بے گھر افراد کی مالی امداد کرنے کو خوش آئند اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی کوششوں کی بدولت ایشین انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ بنک کے قیام سے خطے کے ملکوں کو بے پناہ آسانیاں فراہم آئیں گی اور اس سلسلے میں کام تیزی سے جاری ہے ۔ وفاقی وزیر نے چینی حکومت اور چینی سفیر کا پارلیمنٹ ہاؤس کو شمسی توانائی کے تحت برقی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ چینی سفیر Mr. Sun Weidong نے کہا کہ چین کے وزیر اعظم اور صدر پاکستان سے دوستی کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہوں نے یہ تہیہ کر رکھا ہے کہ دوستی کے اس لازوال رشتے کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا ہی نتیجہ ہے کہ شمسی توانائی سمیت دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ کم سے کم وقت میں ان منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عارضی بے گھر ہونے والے افراد کی معاونت کے لیے چین نے 10ملین ڈالر کی خطیر رقم دی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پرعزم ہے کہ وہ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات ،پاکستان میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ک چلاس بس حادثہ میں اموات پر اظہار افسوس
-
مویشیوں کی کراچی میں آمد پر ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا ،سعید غنی
-
غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی کی ملٹی سیکٹرل ٹاسک فورس کوشاں ہے، ناصرحسین شاہ
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں ‘اسد قیصر
-
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ کی مذمت
-
محمد نواز شریف کا شاہراہ قراقرم پربس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
یو اے ای میں پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.