کاروبارکیلئے سازگار ممالک کی فہرست میں پاکستان کی رینکنگ میں ایک درجے کی کمی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 19:00

کاروبارکیلئے سازگار ممالک کی فہرست میں پاکستان کی رینکنگ میں ایک درجے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق کاروبارکیلئے سازگار ممالک کی فہرست میں پاکستان کی رینکنگ میں ایک درجے کی کمی ہوئی ہے۔ورلڈ بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کاروبار کرنے کے حوالے سے عالمی رینکنگ ایک سواٹھائیس پر آگئی جو گزشتہ سال کے دوران ایک سو ستائس تھی۔عالمی بینک کی رپورٹ میں ایک سونواسی معیشتوں کی پوزیشن کا تعین کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی کارکردگی میں تنزلی ہوئی ہے، پاکستان نے سرحد پارتجارت اوردیوالیہ پن کے معاملے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس کے علاوہ کاروبار کے آغاز میں پاکستان کی رینکنگ میں سات درجے، تعمیراتی اجازت ناموں میں چار درجے، بجلی کے کنکشن کے حصول میں ایک درجے، جائیداد کی رجسٹری تین درجے، قرض کے حصول میں چھ درجے تنزلی ہوئی ہے ۔رپورٹ میں سنگاپور کا نمبر پہلا، نیوزی لینڈ اورہانگ کانگ سنگاپور کا نمبر دوسرا اور تیسرا ہے۔

متعلقہ عنوان :