ممتازسیاسی وسماجی رہنما ملک گل باران خان سارنگزئی انتقال کرگئے ،تدفین انکے گاؤں میں کردی گئی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 21:44

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) ممتازسیاسی وسماجی رہنما ملک گل باران خان سارنگزئی جمعرات کے روز اپنے آبائی گاؤں ورچوم زیارت میں انتقال کرگئے جنکی تدفین انکے گاؤں میں کردی گئی ،نمازجنازہ اورتدفین میں صوبائی وزیراطلاعات عبدالرحیم زیارتوال اورپشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدرعثمان خان کاکڑ سمیت علاقے کے سیاسی وقبائلی عمائدین نے شرکت کی،بعدازاں صوبائی وزیر مرحوم کی رہائشگاہ پرگئے اورانکے لواحقین سے تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،مرحوم ضلع زیارت کی سیاسی وسماجی حوالے سے اہم شخصیت تھے جنہوں نے تمام عمر علاقے کے عوام کے مسائل کے حل اورترقی کیلئے گرانقدرخدمات سرانجام دیں۔