شارجہ ،فون پر انعام نکلنے کا جھانسہ دینے والے 10 پاکستانی گرفتار
جمعہ 31 اکتوبر 2014 11:57
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) شارجہ پولیس نے دھوکہ دہی کے الزام میں 10 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سینئراماراتی پولیس افسرنے بتایاکہ یہ لوگ ریاست عجمان کے ایک فلیٹ میں مقیم تھے اور وہیں سے اپنی کارروائیاں کرتے تھے۔
(جاری ہے)
یہ موبائل فون کمپنی کا نمائندہ بن کر کال کرتے اور لاکھوں کے انعام کی نوید سنانے کے بعد بتاتے کہ انعام کے حصول کیلئے چند ہزار درہم کی پراسسنگ فیس جمع کروائیں۔
جونہی بیلنس منتقل کروایا جاتا یہ فون بند کرکے غائب ہوجاتے۔ شارجہ پولیس نے عجمان پولیس کیساتھ ملکر ان کیخلاف گھیرا تنگ کیا اور بالآخر 10 لوگوں کو گرفتار کرلیا تمام کا تعلق پاکستان سے ہے۔ پولیس نے متعدد موبائل فون سمیں اور بھاری رقم بھی برآمد کرلی ہے۔ حکومت کی طرف سے پیش بندی کے طور پر لاکھوں موبائل فون صارفین کو اس فراڈ سے خبردار کرنے کیلئے پیغامات بھی بھیج دئیے گئے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.