افغانستان انڈر 19 نے پاکستان کو 69 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی
جمعہ 31 اکتوبر 2014 17:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء) افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو69 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا افغان ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے احسان اللہ 65 اور محمد سردار ناقابل شکست 56 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ دیگر بلے بازوں میں شاہد اللہ6، حضرت اللہ ذاذئی42، شوکت زمان1، سعید وحید اللہ3، راشد خان18، ضیاءالرحمان 16، محمد ظہیر4، جاوید1 اور کریم جنت کوئی رنز بنائے بغیر آﺅٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہابل نے 3، عامر جمال نے 2 جبکہ اویس اقبال اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.