اورکزئی ایجنسی ‘جھڑپ میں 20 دہشتگرد ہلاک ‘ 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ‘ 6 زخمی ہو گئے

ہفتہ 1 نومبر 2014 12:49

اورکزئی ایجنسی/باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) اورکزئی ایجنسی اور باجوڑ کے علاقے شاہین درہ میں شدت پسندوں کیساتھ جھڑپ میں 20 دہشتگرد ہلاک ‘ 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ‘ 6 زخمی ہو گئے ‘ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔ہفتہ کو ذرائع کے مطابق لوئر اوزکزئی ایجنسی کے علاقے شاہین درہ میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے ‘ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 20 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ جھڑپ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کس گروہ سے ہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ جھڑپ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر سنٹرل ملٹری ہسپتال ٹل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ادھر باجوڑ ایجنسی کے تحصیل ماموند کے نواحی علاقے کمرسر میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے دو لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک اہلکار دم توڑ گیا ، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جس کے باعث علاقے میں خوف وہرا س پھیل گیا ۔

متعلقہ عنوان :