اسرائیلی فوجیوں میں خود کشی کے رجحان میں اضافہ
ہفتہ 1 نومبر 2014 14:06
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014 ) اسرائیلی فوجی نفسیاتی امراض میں مبتلاء ہوگئے فوجیوں میں خودکشی کے رحجان میں ا ضافہ ہونے لگاگزشتہ ایک مہینے کے دوران تین صیہونی فوجیوں نے خود کشی کی ہے۔ ایران کے سرکاری ریڈیو کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ تینوں صیہونی فوج کے اس دستے میں شامل تھے جس نے غزہ پر مسلط کردہ صیہونی حکومت کی حالیہ جنگ کے دوران فلسطینیوں پر شدید ترین تشدد کیا تھا۔
صیہونی حکومت نے 8جولائی 2014ء سے غزہ پٹی پر اپنے حملے کا آغاز کیا تھا اور یہ حملے پچاس دنوں تک جاری رہے تھے۔ پچاس دنوں کے بعد 26اگست 2014ء کو فلسطینی گروہوں نے قاہرہ میں صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی سے اتفاق کیا تھا۔ اگرچہ جنگ بندی کے بعد اسرائیل اور فلسطینی گروہوں کے درمیان جنگ ختم ہو گئی لیکن صیہونی فوجیوں نے غزہ خصوصا عام شہریوں پر جو تشدد روا رکھا اس کے منفی نتائج ابھی تک صیہونی فوجی بھگت رہے ہیں۔(جاری ہے)
اس لئے کہا جاسکتا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیل کے حملوں کا ایک منفی نتیجہ فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے کے نفسیاتی مسائل پیدا ہونے کی صورت میں سانے آیاہے۔
اہم بات یہ ہے کہ جنگوں میں تشدد کی حد اور فوجیوں کی خودکشی کے اعداد و شمار کے درمیان تعلق پایا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سنہ دو ہزار میں لبنان کی استقامت سے شکست کھانے کے بعد صیہونی فوجیوں کے درمیان خودکشی کا رجحان پیدا ہوا۔ جس میں لبنان کی استقامت اور فلسطینی گروہوں سے مزید شکستیں کھانے کے بعد اضافہ ہوا۔ اسرائیل سے شائع ہونے والے اخبار ہآرتض نے 2012ء میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ 2002ء سے لیکر 2012ء تک کے برسوں میں کم از کم 237صیہونی فوجیوں نے خود کشیاں کیں۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ 2002ء سے 2014ء تک کی مدت میں ہر سال اوسطا 24صیہونی فوجیوں نے خود کشی کی۔ صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کے تحقیقاتی مرکز نے 2013ء میں ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا کہ 2007ء سے 2013ء کے دوران 124صیہونی فوجیوں نے خود کشی کی۔ اہم بات یہ ہے کہ متعدد جنگوں کے بعد صیہونی فوجیوں کے لئیپیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل اس فوجیوں کے خاندانوں کی ناراضگی اور غم و غصے کا سبب بنے ہیں۔ ان خاندانوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جنگ کے بعد صرف زخمیوں کا علاج کرتی ہے حالانکہ صیہونی فوجیوں کو جن نفسیاتی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ ان کے جسموں پر آنے والے زخموں سے زیادہ سنگین ہوتے ہیں لیکن صیہونی حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دیتی ہے۔ 2007ء سے 2013ء تک کے عرصے میں خود کشی کرنے والے 37فیصد فلسطینی چونکہ دنیا کے دوسریعلاقوں سے نقل مکانی کرکے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آئے ہیں اس لئے کہا جاسکتا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی نفسیاتی بیماریاں اور ان میں بڑھتا ہوا خود کشی کا رجحان مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے دنیا کے دوسرے علاقوں میں ان کی نقل مکانی کا ایک اہم سبب شمار ہوتا ہےمزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.