امریکا اب بھی دشمن نمبر ایک،جوہری پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،ایران

پیر 3 نومبر 2014 12:52

امریکا اب بھی دشمن نمبر ایک،جوہری پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،ایران

تہران(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء)ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک مرتبہ پھر امریکا کو ایرانی قوم کا دشمن نمبر ایک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عراق ،شام اور لبنان میں داعش اور دوسری تکفیری سازشیں آج کی تلخ حقیقتیں ہیں اور یہ ظاہر کرتی ہیں کہ امریکا دنیا بھر میں ہونے والی سازشوں اور برائیوں کا منبع ہے جس کے پیش نظر ایک آزاد نظام اور پیارے اسلام کی طاقتور انداز میں موجودگی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں سربراہ پاسداران انقلاب نے امریکا پر دولت اسلامیہ عراق وشام ( داعش) اور دوسرے ''تکفیری گروپوں'' کے احیاء کی سازش کا الزام عاید کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراق ،شام اور لبنان میں داعش اور دوسری تکفیری سازشیں آج کی تلخ حقیقتیں ہیں اور یہ ظاہر کرتی ہیں کہ امریکا دنیا بھر میں ہونے والی سازشوں اور برائیوں کا منبع ہے جس کے پیش نظر ایک آزاد نظام اور پیارے اسلام کی طاقتور انداز میں موجودگی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں وائٹ ہاوٴس کے حکام کی جانب سے ایران کے خلاف جوہری پروگرام پر مذاکرات کے دوران جرائم کے ارتکاب کی مذمت کی گئی ہے اور اس کے ناقابل تردید حق کی بحالی اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے پر زوردیا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے ایک مرتبہ پھر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کے وضع کردہ رہ نما اصولوں کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے وقار اور آزادی کو ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا ہے اور نہ اس کو دشمن نقصان پہنچا سکتا ہے۔