زرعی یونیورسٹی پشاور کو کھولنے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی گئی

پیر 3 نومبر 2014 16:49

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) زرعی یونیورسٹی پشاور کو کھولنے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے زرعی یونیورسٹی پشاور میں طالب علم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے یونیورسٹی کو بند کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

زرعی یونیورسٹی میں ہونے والے سانحہ کی رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب کو فراہم کی گئی تھی ۔

زرعی یونیورسٹی کی بندش کے دو ہفتے مکمل ہو گئے ہیں۔ زرعی یونیورسٹی پشاور کو کھولنے اور امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے مزید اقدامات کرنے ، آوٹ سائیڈروں کی روک تھام سمیت دیگر اہم اقدامات کرنے کے بارے میں رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ اور رپورٹ کی فراہمی کے بعد زرعی یونیورسٹی پشاور کو کھولنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :