باجوڑایجنسی میں چودہ لاکھ نفوس کے لیے واحد چیاسٹھ ہزار کے وگی گریڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث ایجنسی بھر میں بجلی کی سپلائی گزشتہ چار دنوں سے معطل

پیر 3 نومبر 2014 17:31

خارباجوڑایجنسی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء ) باجوڑایجنسی میں چودہ لاکھ نفوس کے لیے واحد چیاسٹھ ہزار کے وگی گریڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث ایجنسی بھر میں بجلی کی سپلائی گزشتہ چار دنوں سے معطل ہے ۔ ۔ بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگوں کو پانی کی حصول میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ باجوڑایجنسی میں واپڈا اور ٹیسکو حکام کے مطابق ایجنسی کے چودہ لاکھ ابادی کے لیے چالیس سالہ پرانا واحد چیاسٹھ ہزار کے وی گریڈ اسٹیشن جو جمعہ کے روز فنی خرابی کے باعث کام کرنا چھوڑ گیا تھا کی صورتحال جوں کی تو ں ہے ۔

گریڈ اسٹیشن حکام نے پیر کے روز بتایاکہ ٹیسکو کے ایک ٹیکنکل ٹیم فنی خرابی دور کرنے اور ٹرانسفرمروں کی مرمت کے لیے گزشتہ دو دونوں سے خار میں ہے تاہم گریڈ اسٹیشن کے پارٹس کی عدم دستیابی کے باعث ابھی تک گریڈ اسٹیشن چالو کرنے کے قابل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

گریڈاسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث باجوڑایجنسی گزشتہ چار دنوں سے مسلسل تاریکی میں ڈوبا ہواہے ۔

بجلی معطل ہونے کی وجہ سے اگر ایک طرف روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہواہے تو دوسری طرف ایجنسی کے چودہ لاکھ نفوس کو پانی کی حصول میں انتہائی مشکلات کا سامناہے ۔ ابادی کی اکثریت خاص کر غریب عوام کئی کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گندے جوہڑوں سے پینے کی پانی لانے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ ابھی تک انتظامیہ نے ایجنسی کے لوگوں خاص کر شہری علاقوں میں رہائش پزیر افراد کے لیے پینے کی پانی کی فراہمی کے لیے کوئی متبادل انتظامات نہیں کی ہے ۔ باجوڑایجنسی کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقو ں نے گریڈ اسٹیشن کی مرمت اور لوگوں کو پینے کی پانی کی فراہمی کے لیے فوری طور پر متبادل انتظامات کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ عوام کو پینے کی پانی کی حصول میں حائل مشکلات میں کمی ہوسکیں

متعلقہ عنوان :