پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق راہنماء اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی بدیع الزمان کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

پیر 3 نومبر 2014 17:39

الپوری(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق راہنماء اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی بدیع الزمان کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ ضلع بھر کے مختلف مقامات پر دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ شہیدممبر صوبائی اسمبلی کے گھر پر مرکزی تقریب منعقد ہوئی ۔ قران خوانی بھی ہوئی ۔ شہید رہنماء کی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی مالا کنڈ ڈویژن اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر افسر الملک اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حامد اقبال خان کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق شہید رہنماء حاجی بدیع الزمان کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ مرکزی تقریب انکے رہائش گاہ داموڑئی ضلع شانگلہ میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی مالا کنڈ ڈویژن کے صدر ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر افسر الملک خان نے کہا کہ شہید بدیع الزمان خان کا مشن پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا اور شانگلہ اور پورے مالاکنڈ ڈویژن کی ترقی کیلئے کوششیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج ملک مسائل کا شکار ہے غربت و مہنگائی عروج پر ہے ۔ ملک میں دہشت گردوں کا راج ہے اور قوم افراتفری کا شکار ہے ۔ ایسے میں ملک کو تجربہ کا ر اور عوامی پارٹی کی اگے انے کی ضرورت ہے اور وہ عوام کی نمائندہ پارٹی پیپلز پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کو چلانے میں ناکام ہوچکے ہیں تاہم پیپلز پارٹی جمہوریت کی بقاء اور ملک کی تحفظ کیلئے جمہوریت کی دفاع ہی کریگی مگر حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بھر پور مخالفت کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ شہید بدیع الزمان شانگلہ کے غریب عوام کی دھڑکن تھا۔ کیونکہ وہ ہر غریب کا مددگار تھا ۔ انہوں نے اپنے دور میں جو کارہائے نمایاں انجام دئے تھے اس کی تسلسل کیلئے ہم کوشا ں ہیں اور انشاء اللہ ہم انکی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔۔۔