سندھ کی فلورملرزکا روس اوریوکرین سے خراب گندم کی لاکھوں بوریاں درآمد کرنے کا انکشاف

بدھ 5 نومبر 2014 12:11

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) سندھ کی فلورملرزکی جانب سے روس اوریوکرین سے خراب گندم کی لاکھوں بوریاں درآمد کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ناقص گندم دیسی گندم کیساتھ ملا کر فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ محکمہ خوراک سندھ نے کراچی کی11 فلورملرزکی جانب سے منگوائی گئی غیرمعیاری گندم کی 3 لاکھ بوریاں سیل کردی ہیں۔ فلورملز مالکان نے روس اوریوکرین سے غیرمعیاری گندم کے تین بڑے جہازدرآمد کئے۔

(جاری ہے)

غیرمعیاری گندم دیسی گندم کیساتھ ملاکرمضرصحت آٹا تیارکرنیوالی 11 فلورملز مالکان کوشوکازنوٹس جاری کردیئے گئے۔آٹے کی قیمت میں یکطرفہ اضافے اورغیرمعیاری آٹے کی فروخت روکنے کیخلاف محکمہ خوراک کی چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیں ،صوبائی وزیرجام مہتاب ڈہرکا کہنا ہے کہ آٹااورگندم مافیا سے کوئی رعایت ہوگی نہ بلیک میلنگ قبول کرونگا۔ مہنگا آٹا بیچنے والے مل مالکان بازآجائیں، انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیرمعیاری گندم درآمدکرنے والوں کے لائسنس منسوخ کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :