کیوبا کی عدالت نے چھ یونیورسٹی اساتذہ سمیت سات افراد کو امتحانی پرچہ جات خریدنے اور فروخت کرنے کے جرم میں سزائے قید سنا دی

بدھ 5 نومبر 2014 17:20

ہوانا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء)کیوبا کی عدالت نے یونیورسٹی کے داخلہ امتحانی پرچے چرانے اور فروخت کرنے کے جرم میں چھ اساتذہ سمیت سات افراد کو سزائے قید سنا دی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ ہوانا کی یونیورسٹی کے اساتذہ نے وزارت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایک ملازم کے ذریعے سے داخلہ امتحانات کے پرچے خرید کر طلباء کو فروخت کئے ۔جرم ثابت ہونے پر عدالت نے انہیں18 ماہ سے لیکر8 سال تک سزائے قید سنائی ہے۔