پنجاب بھر میں554ٹریفک حادثات05میں افراد جاں بحق،650زخمی

جمعرات 6 نومبر 2014 17:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 554ٹریفک حادثات میں05افراد جاں بحق جبکہ 650زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ209افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں240ڈرائیورز ،08کم عمرڈرائیور،330مسافراور85پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ115ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت120متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 53 حادثات میں69متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ43حادثات میں43متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل 655 متاثر ہونے والوں میں سے514مرد اور141خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں76افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور394فراد کی اوسط عمر 18 سے 40سال کے درمیان اور185زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر481موٹر سائیکلز62آٹو رکشے 39موٹر کاریں26مسافربس17ٹرک، اور67دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :