دنیا میں شہادت عظیم مقصد کیلئے دی جاتی ہے ،عظیم مقصد صرف شریعت محمدی ہے،شیخ محمد ایوب مندوخیل

جمعرات 6 نومبر 2014 17:55

ژوب( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے زیر اہتمام ڈگری کالج ژوب میں شیخ محمد ایوب مندوخیل شہیدکانفرنس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈگری کالج یونٹ صدرگلاب شاہ نے کی جمعیت طلباء اسلا م نظریاتی صوبہ خیبر پختونخوا کے کنوینرممتاز قانون دان زبیر انجم مہمان خصوصی تھے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کالج یونٹ کے صدر گلاب شاہ جمعیت طلباء اسلا م نظریاتی مرکزی کنوینر عبدالحمید شیرانی صوبہ خیبر پختونخوا کے کنوینر زبیر انجم جے یو آئی ژوب کے امیر مولانا اللہ داد کاکڑ مولوی عبدالرحیم عبداللہ شاہ نقیب اللہ عبدالمناف عبدالحمید عبدالوحید حافظ ظریف اور دیگر نے کہا کہ دنیا میں شہادت عظیم مقصد کیلئے دی جاتی ہے اور عظیم مقصد صرف اور صرف شریعت محمدی ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نظریاتی خدا کی زمین پر خدا کے نظام کی نفاذ چاہتی ہے جے یو آئی نظریاتی ایک نظریاتی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا مگر آج ہمارے ملک میں اسلامی نظام نہیں جس کی وجہ سے ملک مسائل اور مشکلات کا شکار ہے اگر آج بھی ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہو جائے تو ملک میں خوشحالی آئیگی کیونکہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اسلام تمام مسلمانوں کو اخوت کا درس دیتی ہے اسلام میں جانوروں اور غیر مسلموں کے حقوق بھی واضع ہے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں مہنگائی و بیروزگاری عروج پر ہے یہ سب اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ قوم پرستی کے دعویدار آج خاموش تماشائی کا کرادار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بھی پشتون اور اپنی روایات پر فخر کرتے ہیں جے ٹی اآئی کا مقصد یہ ہے کہ معاشرے میں صالح قیادت کا سامنے لائے تاکہ حکومتی اور انتظامی امور میں بھی صالح لوگوں کو لایا جاسکے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نام پر مفادات حاصل کرنا کسی صورت جائز نہیں اور اسی لئے ہم مفادات حاصل کرنے والوں سے راستے جدا کرنے پر مجبور ہوئے کیونکہ جے یو آئی مفادات اور شخصیات پر یقین نہیں رکھتی کانفرنس کے اختتام پر طلباء نے جمعیت طلباء اسلا م نظریاتی صوبہ خیبر پختونخوا کے کنوینرممتاز قانون دان زبیر انجم سے سوالات بھی کئے جس کا انہوں نے طلباء کو تفصیلی جوابات دئیے بعد ازاں شہید شیخ محمد ایوب مندوخیل کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :